ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں غیر ملکیوں کو لوٹنے کے لئے نوجوان لڑکیوں کا چارہ؛ دو گرفتار

مینگلور میں غیر ملکیوں کو لوٹنے کے لئے نوجوان لڑکیوں کا چارہ؛ دو گرفتار

Mon, 07 Aug 2017 14:59:14    S.O. News Service

منگلورو،7؍/اگست (ایس او نیوز) غیرملکی کوعیاشی کے لئے ہندوستانی نوجوان لڑکیاں پیش کرنے کا لالچ دے کر لوٹنے کی وارداتیں انجام دینے والے دو ملزمین کو منگلورو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت کلدیپ اور کیرتن کے طور پر کی گئی ہے جو غیر ملکیوں کو پھانسنے کے لئے نوجوان لڑکیوں کو چارے کے طور پر استعمال کررہے تھے ۔ 

بتایاجاتا ہے کہ یہ لوگ غیر ملکیوں کے نمبر پر وہاٹس ایپ پیغامات بھیج کر انہیں یقین دلاتے تھے کہ ان کی جنسی تسکین کے لئے وہ خوبصورت اور نوجوان ہندوستانی لڑکیا ں فراہم کرسکتے ہیں۔ ساتھ میں ایک خوبصورت خاتون کی ہیجان انگیز اور ننگی تصویریں بھی بھیجا کرتے تھے جواس فراڈ میں ان دونوں کی پارٹنر تھی۔ایسے پیغامات یو اے ای اور یو ایس اے وغیر ہ کے شہریوں کو بھیجے جارہے تھے۔پتہ یہ بھی چلا ہے کہ اس گینگ کے رکن خاتون کے علاوہ دیگر کچھ خواتین کی ہیجان انگیز تصاویر بھی ان لوگوں نے غیر ملکیوں کو بھیجی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لوگوں کورجھانے اور اپنے جال میں پھنسانے کے لئے اس گینگ کی لڑکیوں سے ادھ ننگے لباس میں ویڈیوکالز بھی کروائے جاتے تھے۔پھر جیسے ہی کوئی گاہک ان میں دلچسپی لیتاتو اسے ہدایت کی جاتی تھی کہ پہلے کچھ رقم مخصوص بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔ جب گاہک رقم منتقل کردیتا تھا ، توپھر یہ لوگ موبائل نمبر بلاک کردیتے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصے سے یہ گینگ سرگرم رہی ہے اور عیاشی کے شوق میں ان کے جال میں پھنسنے والوں سے بہت بھاری مقدار میں رقم اینٹھنے میں کامیاب رہی ہے۔

اس ہنی ٹریپ گینگ کا بھانڈہ اس وقت پھوٹا جب ایک لاڈج کے قریب شراب کے نشے میں دھت اس گینگ کی ایک لڑکی اور کیرتن کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس لڑائی کے دوران نشے کی حالت میں لڑکی نے عوام کے سامنے راز اگلنے شروع کیے۔ کسی نے پولیس کو اطلاع کردی ۔ پانڈیشور پولیس نے ان دونوں کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو لڑکی نے پوری تفصیلات بیان کردی۔ لڑکی کے بیان کی روشنی میں کیس درج کرنے کے ساتھ کیرتن اور کلدیپ کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے اور اس گینگ سے وابستہ مزید تین افراد کی تلاش جاری ہے۔


Share: